اراک اوباما پہلے امریکی صدر ہیں جن کی تھری ڈی تصویر اور ماسک جاری کیا گیا ہے صدر اوباما کا پورٹریٹ تھری ڈی تصاویر بنانے والے ماہرین کی ایک ٹیم نے بنایا،، ماہرین کا تعلق جنوبی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار کری ایٹو ٹیکنالوجیز سے ہے،تصویر پچاس ایل ای ڈی لائٹوں،
کھیلوں کی فوٹوگرافی میں استعمال ہونے والے آٹھ کیمروں اور چھ وائیڈ اینگل کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ہے اس کے بعد تھری ڈی سکینرز اور عام کیمروں سے تصاویر لی گئیں،، جنہیں ایک ساتھ جوڑ کر ان کے چہرے کی تھری ڈی تصویر بنائی گئی،، تصویر کی واشنگٹن کے سمتھسونین کیسل میں نمائش کی جا رہی ہے